گوجرہ، مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرہ: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کے اڈا دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمت ہائی ایس چک 46 گ ب سکھیرا سے براستہ پینسرہ فیصل آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو کی جانب سے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔

Related Posts