جے آئی ٹی پر بحث، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Joint session of Parliament to approve important bills today

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا جس کے دوران جے آئی ٹی سمیت قومی و سیاسی اہمیت کے حامل مختلف النوع معاملات پر گرما گرم بحث ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اسپیکر اسد قیصر آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس اسمبلی اجلاس سے قبل 3بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ  ہم وزارت کا تیار کردہ گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل آج پیش کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گھریلو تشدد (تحفظ اور روک تھام) بل 2020ء جسے وزارتِ انسانی حقوق نے تیار کیا  جس کی وفاقی کابینہ اور سی سی ایل سی سے منظوری لی جا چکی ہے، آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گھریلو تشدد سے تحفظ کا بل  آج پیش کریں گے۔شیریں مزاری

Related Posts