میرے پورے کیرئیر پرڈرامہ سیریل ”بلبلے“کی گہری چھاپ ہے، حنا دلپذیر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے پورے کیرئیر پرڈرامہ سیریل ”بلبلے“کی گہری چھاپ ہے‘ حنا دلپذیر
میرے پورے کیرئیر پرڈرامہ سیریل ”بلبلے“کی گہری چھاپ ہے‘ حنا دلپذیر

لاہور:ناموراداکارہ حنادلپذیر نے کہا ہے کہ میرے کیرئیر پر ”بلبلے“کی بڑی گہری چھاپ ہے، ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں جن سے مطمئن ہوں۔

معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا کہ کسی بھی فنکار کے کیرئیر میں کوئی ایک ایسا پراجیکٹ ضرور ہوتا ہے جو اس کی پہچان بن جاتا ہے اور میرے خیال میں سیٹ کام ”بلبلے“ میری پہچان بنا۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدہ کردار بھی نبھائے ہیں اور میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔

فنکار وہی ہوتا ہے جو ہر طرح کا کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتا ہو اور سکرپٹ کے مطابق اپنے کردارمیں اتنا ڈوب جائے کہ حقیقت کا گمان ہونے لگے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل بلبلے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جانے والا ڈرامہ ہے جس نے کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

Related Posts