معروف کارٹون پروڈیوسر ڈزنی کی 3 مشہور ترین کارٹون سیریز فروزن، ٹوائے اسٹوری اور زوٹوپیا کے سیکؤلز پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق والٹ ڈزنی کارپوریشن کے سی ای او باب آئیگر نے اعلان کیا کہ فروزن اور زوٹوپیا کے سیکؤلز پر کام جاری ہے جبکہ پکسر میں ٹوائے اسٹوری سلسلے کی پانچویں فلم بھی پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔
تصویری تجزیہ، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی
سی ای او والٹ ڈزنی کارپوریشن نے کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم اپنی تین سیریز بشمول ٹوائے اسٹوری، فروزن اور زوٹوپیا پر اپنے اینیمیشن اسٹوڈیوز میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کارٹون سیریز کی کہانی نگاری میں بھی جدت آئی ہے۔ مختلف کارٹون سیریز کی کہانیاں اتنی پیچیدہ کردی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ بالغ ناظرین و سامعین کیلئے تخلیق کی گئی ہیں۔
ماضی میں کارٹون سیریز فروزن 2013 میں سینما گھروں میں ریلیز کی گئی جس کا سیکؤل فروزن 2 آگے چل کر 2019 میں ریلیز ہوا۔ فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز سے زائد کمائی کی۔
اسی طرح 1995 میں پہلی ٹوائے اسٹوری ریلیز کی گئی جس کا جدید ترین ورژن ٹوائے اسٹوری 4 سینما گھروں میں 2019 میں ریلیز کیا گیا۔ ڈزنی کے تینوں سلسلے بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔