بالی ووڈ کی مشہور فلم نوانٹری کے سیکوئل میں سلمان خان اور انیل کپور ہونگے یا نہیں، اس حوالے سے انیل کپور نے اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں انیل کپور نے تصدیق کی ہے کہ وہ بہت جلد سلمان خان کے ساتھ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز کرینگے۔
مذکورہ فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی کرینگے، فلم کی شوٹنگ کے بارے میں انیل کپور نے کہا کہ اس کی شوٹنگ کی تاریخوں کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا، لوگوں کےشوق کو دیکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت سلمان خان کے ممبئی واپس آنے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
دانیہ کیخلاف عدالت جائینگے یا نہیں؟ بشریٰ اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ فلم نو انٹری کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان ایک ساتھ بڑے پردے پر اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ اس فلم میں ایشا دیول، لارا دتہ اور سلینا جیٹلی کی صورت میں تین ہیروئنز کے ساتھ بپاشا باسو نے بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔