اہلیہ شنیرا اکرم سے لمبی جدائی پر وسیم اکرم بھی افسردہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہلیہ شنیرا اکرم سے لمبی جدائی پر وسیم اکرم بھی اُداس ہوگئے
اہلیہ شنیرا اکرم سے لمبی جدائی پر وسیم اکرم بھی اُداس ہوگئے

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم سے طویل جدائی پر اُداس ہوگئے ہیں۔

شنیرا نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر جوڑا طویل عرصے کی جدائی کے بعد ملا۔ویڈیو میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُ سے زندگی کا بہترین تحفہ دیا۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں۔سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اْمید ہے کہ میں گورڈن (معمر شخص) کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم 145 دن سے الگ رہے ہیں اور یہ اب تک کی ہماری طویل علیحدگی ہے۔

شنیرا نے لکھا تھا کہ اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ وسیم! آپ بہت زیادہ یاد آرہے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔خیال رہے کہ شنیرا اور اْن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اْن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

Related Posts