حرم شریف میں نمازیوں اور عمرہ زائرین کیلئے الگ الگ راستے مختص

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 حرم شریف کی اتنظامیہ نے بھیڑ اور رش کے خاتمے کیلئے عام نمازیوں اور عمرہ کرنے والوں کیلئے الگ الگ راستے مختص کردیے ہیں۔

حرم شریف کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل ڈاکٹر عطیہ الغامدی نے کہا ہے کہ خصوصی فورس انسانی ہجوم کا انتظام کرتی ہے اور اپنے فرائض اور ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کررہی یے۔ مطاف میں ہموار نقل وحمل اور انسانی حفاظت کے اقدامات بھی ہمارے کاموں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گوانتا ناموبے کے معمر ترین قیدی کی رہائی، سیف اللہ پراچہ پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے وزارت داخلہ کے سنان اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ معتمرین کے لیے کئی مخصوص راستے مختص کر دئیے گئے ہیں جن میں باب السلام، باب شاہ فہد اور باب اجیاد شامل ہیں۔

کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ دوسری سعودی توسیع کے دروازے اور تیسرے سعودی توسیع کے دروازے نمازیوں کی آمد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے مقدس گھر کے زائرین کو دعوت دیتے ہیں کہ امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے عمرہ کی مخصوص تاریخوں اور مناسب اوقات کا دھیان رکھا جائے۔

Related Posts