معصوم بچی زہرہ بی بی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معصوم بچی زہرہ بی بی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
معصوم بچی زہرہ بی بی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

راولپنڈی: آٹھ سالہ کمسن ملازمہ معصوم بچی زہرہ بی بی تشدد زیادتی قتل کیس کی تفتیش میں بہت سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ زہرہ بی بی کو تشدد کرتے ہوئے مالکان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

اس واقعہ میں ملوث حسن صدیقی اور اس کی بیوی کے موبائل فونز سے بچی پر کیے گئے تشدد کی ویڈیو پولیس نے برآمد کر لی ہے،دونوں ملزمان بچی پر تشدد کرتے رہے ہیں،ویڈیو بھی بناتے رہے،چھوٹی سی بچی کو بڑے جانوروں کے پنجرے میں بند کرتے رہے اور پنجرے میں بند کرنے کی تصویر پولیس نے حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ محسن صدیقی کے چار قیمتی طوطوں کو مقتول بچی نے پنجرے سے آزاد کر دیا تھا،اس کیس کے تفتیشی افسر نے ایم ایم نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم حسن صدیقی اور اس کی بیوی بچی تشدد ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ آٹھ سال سالی زہرہ بی بی کو گھر میں کام کرنے اور 8ماہ گھر میں رہنے کے عوض بچی کے والد کو 80 ہزار روپے ادا کر دیے گئے تھے۔

ان دونوں میں معاہدہ طے پایا تھا کہ اگر آٹھ ماہ کے بعد بھی زہرہ بی بی کو گھر میں رکھا گیا تو اس کے الگ پیسے ادا کرنے ہوں گے،جبکہ ابھی مقتول بچی زہرہ بی بی کو صرف چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ ان ظالموں نے تشدد کرکے اس کو قتل کر دیا۔

دوسری جانب انویسٹی گیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزم حسن صدیقی قیمتی پرندوں کی بریڈنگ کے علاوہ پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتا ہے اور ملزم انتہائی بااثر ہے۔

Related Posts