کورونا وائرس میں مبتلا سینئر صحافی طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کورونا وائرس میں مبتلا سینئر صحافی طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے
کورونا وائرس میں مبتلا سینئر صحافی طارق ملک راولپنڈی میں انتقال کر گئے

راولپنڈی میں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ سینئر صحافی طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار سینئر صحافی طارق ملک طبیعت ناساز ہونے کے باعث گزشتہ کئی روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

سینئر صحافی طارق ملک کی تدفین ان کے آبائی علاقے تلہ گنگ میں کی جائے گی جبکہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے طارق ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے طارق محمود ملک کو زیرک اور منجھا ہوا صحافی قرار دیتے ہوئے طارق ملک کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی معروف صحافی طارق محمود ملک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق طارق محمود ملک نمل یونیورسٹی کے پروفیسر اور معروف دانشور تھے۔

اس

یہ بھی پڑھیں: مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز شیرازی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

Related Posts