سینئر صحافی سمیع ابراہیم گھر واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی سمیع ابراہیم گھر واپس پہنچ گئے
سینئر صحافی سمیع ابراہیم گھر واپس پہنچ گئے

سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر پرسن سمیع ابراہیم گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونے کے بعد منگل کی صبح گھر واپس پہنچ گئے۔

سینئر صحافی نے اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

واضح رہے کہ 24 مئی بروز بدھ کو آٹھ سے 10 افراد جن میں سے کچھ وردی میں موجود تھے، نے بول نیوز کے صدر اور اینکر سمیع ابراہیم کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ دارالحکومت اسلام آباد میں نجی براڈکاسٹر کے دفتر سے گھر جا رہے تھے۔

اس سے قبل پیر کے روز، سمیع ابراہیم کی بیٹی، زینب سمیع نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد ”بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں ”۔

زینب نے ”ہر ایک کا شکریہ ادا کیا جس جس نے بھی سمیع ابراہیم کی واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

سمیع ابراہیم کے ”دوست” سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ راجہ عامر عباس نے بھی اعلان کیا کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم واپس آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار

ادھر بول نیوز کے صحافی صدیق جان نے بھی ٹوئٹر پر سمیع ابراہیم کی واپسی کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ عمران ریاض خان بھی جلد واپس آجائیں گے۔

Related Posts