کراچی میں سینئر صحافی سلیم عاصمی علالت کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سینئر صحافی سلیم عاصمی علالت کے باعث انتقال کر گئے
کراچی میں سینئر صحافی سلیم عاصمی علالت کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر صحافی سلیم عاصمی کئی روزہ علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کے اہلِ خانہ نے سلیم عاصمی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی، اہلِ خانہ کے مطابق  روزنامہ ڈان کے سابق مدیر سلیم عاصمی گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔

سلیم عاصمی نے صحافت کی دُنیا میں بے حد قابلِ قدر کام کیا، انہیں 2 بار کراچی پریس کلب کا صدر بھی بنایا گیا، سلیم عاصمی کی عمر 86 برس تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

آزادئ صحافت و اظہارِ رائے کے علمبردار سلیم عاصمی کو 8 برس قبل ان کی ایک کتاب کی رونمائی کے موقعے پر کراچی میں ہی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ تقریب کا اہتمام کراچی پریس کلب میں ہوا۔

صحافت کے میدان میں 50 برس پر محیط طویل سفر طے کرنے کے بعد سلیم عاصمی نے معروف انگریزی اخبار ڈان کے ایڈیٹر کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ لی۔ 8 برس قبل بھی وہ علیل تھے جنہیں وہیل چیئر پر اسٹیج تک لایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی تائیکوانڈو گولڈ میڈلسٹ ماہم آفتاب کا انتقال

Related Posts