کراچی :سینئر صحافی عمران علی شاہ کو پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے کر اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے۔
کورنگی صنعتی علاقہ سے رات 12 بجکر 35 منٹ پر جب سنگر چورنگی سے دارالعلوم کراچی کے سامنے پہنچے تو2 مسلح ڈاکو جو شلوار قمیض پہنے تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سڑک کے کنارے لگوا کر موبائل، نقدی 7000 روپے، ہیلمٹ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گاڑی کی چابی بھی ہمراہ لے گئے۔
اسی دوران ڈیوٹی سے گھر جانے والے ایک سادہ لباس اے ایس آئی نے اپنی موٹر سائکل روک کر پوچھا اسی اثناء میں دو پولیس اہلکار اور آئے جنہوں نے موٹر سائکل کو ڈائریکٹ کر کے اسٹرٹ کر دیا، واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پر پولیس کو فوری طور پر کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:ایس ایچ او نے نوسرباز کو بچانے کیلئے شریف شہری کو ہراساں کرنا شروع کردیا