سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پرفائرنگ، شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پرفائرنگ، شدید زخمی
سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پرفائرنگ، شدید زخمی

اسلام آباد: سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معروف صحافی ابصار عالم کو معروف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے،حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

معروف صحافی ابصار عالم نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے، وہ شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی پولیس کی کارروائیاں ، 6ملزمان گرفتار، 7مو ٹر سائیکلیں بر آمد

Related Posts