ملک کے مشہورومعروف سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مشہورومعروف سینئر فنکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے ہیں جس سے اداکاری کی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر اپنے کام کا آغاز کرنے والے طارق جمیل پراچہ نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ کامیاب پروڈکشن بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنک ولا اسٹائل آئکن 2 کی رنگا رنگ تقریب، بالی ووڈ ستاروں میں ایوارڈز تقسیم

ڈرامہ سیریل آنچ جسے تاحال پی ٹی وی کے ناظرین بھول نہیں سکے، طارق جمیل پراچہ نے ڈائریکٹ کیا۔ 1993ء میں منظرِ عام پر آنے والے ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار ناہید سلطانہ اختر نے تحریر کیا تھا۔

اداکاری کے شعبے میں آتے ہی طارق جمیل پراچہ کو بے حد سراہا گیا۔ محبت چھوڑ دی میں نے، اڑان، پیار نام کا دیا، سار پردوں میں اور دلِ مومن طارق جمل پراچہ کے اہم ڈرامے سمجھے جاتے ہیں۔

بطور اداکار طارق جمیل پراچہ نے بے مثال شہرت اپنے نام کی۔ سینئر فنکار کے انتقال کی خبر دیگر اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی گئی۔ مداح طارق جمیل پراچہ کیلئے مغفرت کی دعا کر رہے ہیں۔

 

Related Posts