اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔
91فیصد پاکستانی عوام مہنگائی میں اضافے سے شدید پریشان، سروے
مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد وزارت کا قلمدان سینیٹر طلحہ محمود کو دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی جس کے بعد زخمی حالت میں مفتی عبدالشکور کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔