الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں ہے۔ پاکستان میں ابھی تک جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں سب کے سب متنازع ہوئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔ ووٹنگ مشین بنانے میں الیکشن کمیشن کے 98 فیصد تقاضے پورے کیے جاچکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ووٹنگ مشین پر بحث و مباحثہ کررہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ ووٹنگ مشین کی تیاری میں استعمال ہونے والا سارا میٹریل 100 فیصد پاکستانی ہے۔ مشین میں کوئی آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا باہر کی دنیا سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔ گاؤں کا ایک بزرگ بھی اس مشین کو آسانی سے استعمال کرسکتا ہے۔ جو الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوتے یا نتائج میں دھاندلی کرتے تھے وہ اس مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کا عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ مشین کو تمام صوبائی اسمبلیوں میں بھی لے کر جائیں گے۔ الیکشن کا مشاہدہ کرنے والوں اور میڈیا کے سامنے بھی اس مشین کو لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئین میں تبدیلی، اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ نے صدر مملکت سے اجلاسِ دوئم کی درخواست کردی

Related Posts