مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کا عندیہ دیا ہے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کا عندیہ دے دیا ہے،شبلی فراز
مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کا عندیہ دے دیا ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ مریم نواز کی بیرونِ ملک سرجری پر آج کے اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی، اس خاندان میں کون سی ایسی بیماری آتی ہے جس کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ وزیراعظم کا مؤقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں جبکہ  ماضی کی حکومتوں نے پیسے کے کلچر کو عام کیا، ہم پیسے کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اہلیت کی بنیاد پر منتخب ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے اقرار کرلیا ہے کہ انہیں پی ڈی ایم کا مستقبل میں اندھیرا نظر آرہا ہے، نواز شریف علاج کرانے گئے تھے، وہاں جا کر سیاست شروع کردی، انہیں ٹریول ڈاکومنٹ دیں گے تاکہ پاکستان آئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ مریم ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں، مریم نواز نے عندیہ دے دیا ہے، مریم نوازکی سرجری ہونا ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی، سمجھ نہیں آتی یہ کیسی سرجری ہے، اس خاندان میں کونسی بیماری آتی ہے جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے لیے راہ ہموار کررہی ہیں، فیصلہ عدالت کرے گی، ہماری طرف سے اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گرفتار

Related Posts