اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے خواتین پر برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کے معاملے پر میڈیا کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایک بار پھر ہم میں سے بہت سے ذہنوں اور دماغوں کیلئے شرم کا مقام ہے کہ خواتین کو فیصل آباد میں برہنہ کرکے مارا پیٹا جاتا ہے اور کوئی مدد کیلئے آگے نہیں آتا۔
پنجاب میں 4 خواتین پر سربازار برہنہ کرکے تشدد، شرمناک ویڈیوز وائرل
پولیس، عدلیہ پر کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ چھوٹے موٹے جرائم کیا تھے جس میں متاثرہ خواتین ملوث رہیں، اس کے متعلق میدیا کے رویے اور بعض اینکرز کے اندازِ بیان پر افسوس ہوا۔
Shame is the colour defining many of our minds, hearts again. Women are stripped naked, beaten, no one helps in #Faisalabad. It doesn’t matter what petty crimes they were involved in. Sorry to see some anchors creating a false equivalence even between thievery and public shaming.
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 8, 2021