جہانگیر ترین کی سیاست آنے والے دنوں میں ہلچل مچائے گی، رحمان ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rehman malik press conference in islamabad

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی سیاست آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں ہلچل مچائے گی، دیکھنا ہے کہ جہانگیر ترین کسی سےملتے ہیں یا خود ڈرائیو کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کو نہیں چھوڑا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے جو عوام کے حق میں فیصلے کرتی ہے۔

شوکاز نوٹس پر بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہر بات پر باہمی  مشاورت ہونی چاہیے مگر ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے۔ جو فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ہوگا وہی فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔

ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی جیت پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی جیت پیپلزپارٹی کے موقف کی فتح ہے۔ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جس کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ‏پوری دنیا میں ویکسین فری ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہورہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ویکسین فری فراہم کرے اور عوام کو چاہیے کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کورونا کی چوتھی لہر کے آنے سے پہلے تیاری کرکے رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے دیہی اور شہری تفریق پیدا کرکے سندھ کو تقسیم کردیاہے، آفاق احمد

Related Posts