سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل پر سوموٹو نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹی پی رہنماء مفتی نور ولی نے اپنی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل کا اعتراف کیا، رحمٰن ملک
ٹی ٹی پی رہنماء مفتی نور ولی نے اپنی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل کا اعتراف کیا، رحمٰن ملک

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل پر سوموٹو نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب و چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلحہ پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 11 سالہ بچے کی ہلاکت پر دکھ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اسلحے کی نمائش و کھلے عام لیجانے پر فوری پابندی عائد کریں،سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سب پر اسلحہ کی کھلے عام لیجانے پر پابندی عائد کی جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اسلحہ ہاتھوں میں لئے لوگوں کو بازاروں میں پھرتے دیکھا گیا ہے، موٹرسائیکلوں پر اسلحہ لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے غیر آئینی این ایف سی کمیشن بنا کر نیا پنڈورہ باکس کھول دیا۔احسن اقبال

Related Posts