اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو کل اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت سے آج ملاقات ہوئی، پارٹی رہنما نے مجھے قیادت کا پیغام دیا کہ پارٹی میری سیاسی پوزیشن پر خوش نہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا۔
مزید پڑھیں:عمران خان ایک آئین شکن، انا پرست اور ہٹ دھرم آدمی ہے۔ سعید غنی
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ قیادت کا پیغام دیا گیا کہ پارٹی قیادت سینیٹ سے استعفیٰ چاہتی ہے، لہٰذا میں سینیٹ کی نشست سے خوشی کے ساتھ استعفیٰ دینے پر راضی ہوں۔