رکشا بندھن پرسینیٹر کرشنا کماری نے بلاول بھٹو کو راکھی باندھ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator Krishna Kumari tied Rakhi to Bilawal Bhutto On raksha bandhan

کراچی : ہندوؤں کے تہوار رکشابندھن کے موقع پر سندھ کے پسماندہ علاقے ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھ دی۔

سینیٹر کرشنا کماری نے رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر اختیار کرتے ہوئے رکشا بندھن منارہے ہیں۔کرشنا کماری اور بلاول بھٹو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔

 

بہن بھائی کے اس خوبصورت تہوار پر کرشنا کماری اپنے بھائی یعنی بلاول بھٹو کی سلامتی کے لیے ان کے ہاتھ میں راکھی باندھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کی اس جذباتی ویڈیو کو بہت مقبولیت مل رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مثال قائم کردی ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی سے جینے کا حق ہے اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

Related Posts