اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی 18ویں ترمیم پر نظر ثانی کے فیصلے کی حمایت کردی۔
اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ،اٹھارویں ترمیم پر پرُجوش تقریریں کرنے سے پہلے اس کو پڑھ لیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم کے آنے کے بعد اب تک ملک کو کیا فائدہ ہوا ،جائزہ لینا ہوگا کہ اس ترمیم سے تمام صوبوں کو کیا فائدہ ہوا گذشتہ دس سالوں میں صوبوں اور وفاق میں کیا آنکھ مچولی چلتی رہی ۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داری اور کارکردگی کا تعین کہاں ہے ،صوبوں اور وفاق کے درمیان بلیم گیم تو نظر آتا رہا مگر عوام کہیں نظر نہیں آئے۔
مزید پڑھیں: 18 ویں ترمیم سندھ اورعوام کی بربادی ہے، خرم شیر زمان