سینیٹر فیصل جاوید کا اپوزیشن کو منفی سیاست سے اجتناب کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator Faisal Javed COMMENT TO REVIEW 18TH AMENDMENT

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قومی رہنماؤں کو منفی سیاست سے اجتناب کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ وہ جو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں، اپنے دور میں تو لیٹرین کے افتتاح پر بھی اپنی تصویریں لگایا کرتے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِاعطم عمران خان کی ٹائیگر فورس میں کسی بھی قسم کی سیاسی برانڈنگ نہیں کی جارہی۔ پاکستان کے تمام نوجوانوں کا وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ نوجوان چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، وہ پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کے لیے ٹائیگرز کا کردار ادا کریں گے۔ 

Related Posts