حکومت کی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا 1 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا 1 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بار بار پریس کانفرنسز کرنے والے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست ایف آئی اے کے ٹیکنیکل آفیسر نے دائر کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیشل جج سنٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کی ضمانت منطور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 اگر عوام نے فیصلہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔شیخ رشید

ایف آئی اے ٹیکنیکل آفیسر کا درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہنا ہے کہ عدالت ضمانت منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، جبکہ سینیٹر اعظم سواتی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرچکے ہیں۔

حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیتر اعظم سواتی نے بدنیتی سے سنگین الزامات پر مبنی ٹوئٹر پیغامات شیئر کیے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قومی اداروں اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف تھے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پٹیشن دفعہ 497 (5) کے مطابق 21 اکتوبر کو جاری کردہ عدالتی حکم کے خلاف دائر کی گئی جس کے تحت اسپیشل جج نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ حکومت نے عدالتی حکم کو غیر قانونی بھی قرار دیا ہے۔

Related Posts