عمران خان کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔ سینیٹر افنان اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم تھا جبکہ اگر انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا تو ملک ڈیفالٹ کرسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے میزبان عادل عباسی کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ موجودہ ملکی معیشت کی خرابی کے پیچھے پس منظر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 نااہلی کے ذمہ دار عمران خان خود ہوں گے۔رانا ثناء اللہ

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو نکالا نہ جاتا تو ملک بہت پہلے ڈیفالٹ کرسکتا تھا۔ ن لیگی حکومت 2016 میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کو مکمل کرچکی تھی جس کے بعد ایک سازش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان ملک پر مسلط ہوئے اور بعد ازاں ہر روز دعویٰ کیا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ درامدات ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔ 75 سال والوں کے دور میں تو ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا، 4 سال میں ہوگیا۔

افنان اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کو گدھا گاڑی کی طرح استعمال کرتے تھے، آفس جانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوتا تھا۔ عمران خان نے 12 ہزار روپے مرلے کی زمین 100روپے میں ریگولرائز کرائی۔

Related Posts