اسلام آباد، سینیٹ الیکشن کا سب سے بڑا معرکہ، حفیظ شیخ کو شکست، گیلانی کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate Polls: PTI’s Hafeez Shaikh defeats PDM’s Yousuf Raza Gilani

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومت کے امیدوار ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کوشکست دیدی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، 342 کے ایوان میں ایک نشست خالی جبکہ ایک رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 340 میں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ حکومتی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سینیٹ انتخابات میں ایک بھی اضافی ووٹ مل جاتا ہے تو یہ بونس ہوگا۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ حکومت جو انتخابات میں آسانی سے جیتنے کے لئے سوچ رہی تھی اب اس پر خوف ہے کہ اسے گھر بھیج دیا جائے گا،جس پارٹی نے ہمارے امیدوار کو انتخابات سے ایک دن پہلے نااہل کردیا تھا وہ اب خوف و ہراس میں ہے۔

اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے پہلے ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد پہلے ہی پورا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر سرکاری نتائج آنا شروع

پی پی پی کے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پارلیمنٹ میں عوامی امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا جاتا اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قومی احتساب بیورو کا کردار سب کے سامنے ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ انتخابات آئین کے تحت ہورہے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شفاف انتخابات کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔

Related Posts