سینیٹ انتخابات،ن لیگ کے اعظم تارڑ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر بلا مقابلہ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate elections

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ نشستوں پربلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے اب تک پنجاب سے 11 نشستوں کے لئے 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے 5 ، پی ٹی آئی کے 8 ، پی پی پی کے 1 امیدوار اور مسلم لیگ ق کے 1 امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن کیلئے پرویزرشید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، فیصل واؤڈا کے منظور

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر زرقا سہروردی، محمد خان مدنی، عمر سرفراز چیمہ، سیف اللہ خان نیازی، اعجاز چوہدری اور ظہیر عباس کھوکر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے زاہد حامد، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی اور سائرہ افضل تارڑ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے ہیں۔

Related Posts