اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن
اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے،وزیراعظم کے بیان سے دکھ ہوا، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعظم کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعدجاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کریں، کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ بات کریں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزرا کے بیان پر دکھ ہوا، ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، اداروں کو کام کرنے دیا جائے۔ اگر اسی طرح آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی تو یہ ان کی اپنی کمزوری ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کی، الیکشن کمیشن تنقید کو مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے بانٹنے کی ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں۔

وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ووٹ بیچنے والے مجرموں کو بچالیا، الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ویڈیو کی تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts