سینیٹ الیکشن میں کون کہاں سے کامیاب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن ترمیمی بل
(فوٹو: سینیٹ)

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی جبکہ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ کون کہاں سے کامیاب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی 19 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ مسلم لیگ (ن) نے 6نشستیں اپنے نام کر لیں۔ اسلام آباد میں دونوں پارٹیوں نے 1، 1 نشست پر فتح اپنے نام کر لی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک بھی سینیٹر منتخب ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کی پیشگوئی کے مطابق آزاد حیثیت میں کامیاب رہے۔

سنی اتحاد کونسل کو سینیٹ کی 1 بھی نشست پر کامیاب ہونے کا موقع نہ مل سکا۔خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اراکین کے حلف نہ اٹھانے اور الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست پر انتخابات ملتوی کردئیے گئے۔

بلوچستان کے 11 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ سندھ سے پیپلز پارٹی نے کل 12 میں سے 10 نشستیں اپنے نام کر لیں۔ جنرل نشستوں پر دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ اور اشرف علی جتوئی سینیٹرز منتخب ہوگئے۔

پی پی پی کے مسرور احسن اور ندیم بھٹو جنرل جبکہ ضمیر گھمرو اور سرمد علی ٹیکنوکریٹ نشستوں پر کامیاب رہے۔ قراۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی نے خواتین کی نشستوں پر میدان مار لیا۔ ایم کیو ایم کے عامر چشتی بھی سینیٹر بن گئے۔

اقلیتی نشست پر پی پی پی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی 24نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے 19، 19 نشستیں اپنے نام کیں۔

Related Posts