اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے دی گئی الیکشن کا شیڈول بڑھانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کی سخت اسکروٹنی کیلئے 5 اداروں کی مدد لی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی جو مسترد ہوگئی ہے۔
سینیٹ الیکشن میں ٹیکس ڈیفالٹر، بینک ڈیفالٹر اور دوہری شہریت کے حامل امیدوار کے ساتھ ساتھ نیب کے ملزمان بھی حصہ نہیں لے سکیں گے اور پکڑے جائیں گے۔ اہلیہ کے نام پر جائیدادوں کی نشاندہی بھی ہوسکے گی۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات 2018ء میں ہارس ٹریڈنگ اور کروڑوں میں اراکینِ اسمبلی کی خریدوفروخت پر تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور معاونِ خصوصی احتساب شہزاد اکبر تحقیقاتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا