پاکستان میں 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا،48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی 13،12 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کو ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی اسکروٹنی 15 اور 16 فروری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر ہو سکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے، چاروں صوبائی اسمبلیوں، پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

آئندہ ماہ 52سینیٹرزاپنی مدت پوری کرکے 11مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ سینیٹ کی خالی ہونیوالی 48 نشستوں پر انتخابات آئندہ ماہ ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بار سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب،نادرا،ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارت داخلہ کو خطوط ارسال کر دیے ہیں اورالیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو سینیٹ انتخابات کے امیداروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت، پیپلز پارٹی فریق بننے کیلئے تیار

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے قبل ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کی اسکرونٹی کے دوران ضروری سہولیات مہیا کرنے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کو بہتر بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرزکے دفاتر میں ڈیجیٹل سہولت مراکزقائم کر دیے ہیں،اس نظام کے تحت امیدوارں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی۔

Related Posts