سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senate pakistan
senate pakistan

اسلام آباد : سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے سے ترمیمی بل 2020 کو منظوری دے دی ہے۔

دونوں بل سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں شق وار منظورکئے گئے۔ یہ قانون فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی کچھ ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق ہے تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کیا جاسکے۔

چھ آرڈیننس بین الاقوامی عدالت انصاف (جائزہ اور دوبارہ غور) آرڈیننس ، 2020 ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس ، 2020 ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس ، 2020 ، کمپنیز (ترمیمی) آرڈیننس ، 2020 ، کارپوریٹ تنظیم نو کمپنیوں (ترمیمی) آرڈیننس ، 2020 ، اور کمپنیز (دوسری ترمیم) آرڈیننس ، 2020 کو 29 جولائی کو منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کر دی

ایوان سے خطاب کے دوران وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ ایک ذمہ دار قومی ریاست ہونے کے ناطے پاکستان کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں اور ایف اے ٹی ایف کی ضروریات پر عمل کرنا ہوگا۔

Related Posts