وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، وفاقی حکومت نے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہے جس میں الیکٹرانک جرائم کے تدارک کا بل شامل ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سپریم کورٹ بل دوبارہ منظور
پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل پر دستخط نہیں کیے۔
صدرِ مملکت نے احتساب آردیننس میں ترمیم کا بل دستخط کیے بغیر واپس کردیا۔ آئینی اعتبار سے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس سے منظوری کے بعد بل کو 10روز میں قانونی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بد نظمی کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور کر لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ ماہ عدالتی اصلاحات سے متعلق عدالت عظمی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔