سیلفی لینے کے شوق نے مفرور ڈکیتوں کی شناخت کرادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلفی لینے کے شوق نے مفروق ڈکیتوں کی شناخت کرادی
سیلفی لینے کے شوق نے مفروق ڈکیتوں کی شناخت کرادی

کراچی:ملک میں ڈکیتی کرنے کے بعد قطر جانے والے ڈاکو چھینے گئے موبائل سے سیلفی اور ویڈیوز بنانے پراپنی شناخت کرا بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق سیلفی کا شوق موبائل چھیننے والے ٹیکنالوجی سے نابلد ڈاکوؤں کو لے ڈوبا اور انہیں شناخت کرلیا گیا، پکڑے جانے پر وہ اپنی آزادی گنوائیں گے اور چھپتے پھریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون چھیننے کی کئی کامیاب وارداتیں کرنے والے ڈاکو گزشتہ دنوں قطر فرار ہوئے تاہم جدید ٹیکنالوجی سے نا آشنا ان ڈاکوؤں کو سیلفی لینے کا شوق ہی لے ڈوبا اور قطر لینڈنگ کے وقت ان کی چھینے گئے موبائل فون سے لی گئی سیلفیز اور ویڈیوز فون کے اصل مالک تک پہنچ گئیں جس نے انہیں شناخت کرلیا ہے۔

ائیرپورٹ اور طیارے میں یادگار سیلفیاں، تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔۔ ملزمان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ اس طرح ان کی شناخت ہوجائے گی، موبائل جیسے ہی کھلا تمام تصاویر اور ویڈیوز مالک کے ای میل آئی ڈی پر آگئیں۔

ڈکیتی کے بعد گزشتہ دنوں دونوں ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تاہم لینڈنگ کے وقت ملزمان کو سلیفی لینے اور ویڈیوز بنانے کا شوق چڑھا تو چھینے گئے موبائل فون سے انہوں نے جہاز میں بیٹھے بیٹھے اور اترنے کے بعد ایئرپورٹ پر اپنی سیلفیز اور ویڈیوز بنائیں۔

اس وقت ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ یہ شوق انہیں اتنا مہنگا پڑے گا اور انہیں شناخت کرلیا جائیگا۔موبائل فون جیسے ہی کھلا، ملزمان کی تمام تصاویر اور ویڈیوز موبائل فون کے مالک کے گوگل آئی ڈی پر آگئیں۔

مزید پڑھیں:ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے درجنوں مسخ شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف

ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا، جس کے بعد موبائل فون مالک اور دکاندار نے ملزمان کی تصاویر، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوت پولیس کو فراہم کردیئے تاہم اب یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ پولیس ملزمان کو قطر سے کیسے پکڑ کر لائے گی؟

Related Posts