لاس اینجلس: گلوکارہ سیلینا گومیز ان دنوں اپنے میک اپ برانڈ ریئر بیوٹی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنی جسامت اور وزن کی وجہ سے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی تھی۔
28 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ فیشن میگزین ووگ کے لیے بنائی گئی ویڈیو فلم میں ان کا نغمہ لو یو لائک لو گذشتہ دہائی کا بہترین کا لمحہ تھا۔ ڈزنی چینل سے لے کر ڈی اونا ویز میوزک ویڈیو میں بھی سیلینا گومز اپنے فن کا لوہا منواچکی ہیں۔ گلوکارہ نے بتایا کہ 2015 میں ہونے والے میٹ گالا کے موقع پر وہ اپنی جسامت اور وزن سے بہت زیادہ پریشان تھیں۔
سلینا گومز کا کہنا تھا کہ مجھے وہ رات آج بھی اچھی طرح سے یاد جب مجھے اپنے کم زیادہ ہوتے وزن نے بہت پریشان کررکھا تھا۔ مجھے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ تب مجھے ایک ایسا لباس مل گیا جو میرے جسم کے بالکل مطابق تھا۔
مجھے لگا کہ یہ لباس اور میں دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں اور وہ لباس مجھے واقعی خوبصورت بھی لگ رہا تھا۔ وہ لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں دس سال پہلے 19 سال کی تھی۔ مگر اب میں ویسی نہیں ہوں۔