سیہون شریف، دو بسوں میں تصادم، 4افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیہون شریف، دو بسوں میں تصادم، 4افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد زخمی
سیہون شریف، دو بسوں میں تصادم، 4افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد زخمی

کراچی: سیہون شریف کے نزدیک دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں نظیر، ظفر، افتخار، امداد، عرفان، خیرجان، مسمات نوشاد شیخ، عالیہ، حاجراں، بشیر، گلناز، شفیق، عبداللہ سمیت دیگر شامل ہیں،حادثہ سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر آمری کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر مقامی رہائشیوں نے پولیس اور ریسکیو عملے کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروایا۔ حادثے کا شکار کوچز مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی، دوسری کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے تصادم ہو گیا۔

مزید پڑھیں:میراں شاہ، خود کش دھماکے میں 3 معصوم بچے اور 3 اہلکار شہید

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون پہنچا دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام زخمیوں کو سیہون اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts