اس بار بھارت کی فلم نگری سے کیارا ایڈوانی سے لے کر برطانوی اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم تک بہت سی مشہور شخصیات لندن کے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئیں جس سے ومبلڈن ٹورنامنٹ ایک دلچسپ میلے میں تبدیل ہوگیا۔
آئیے ہم آپ کو ومبلڈن ٹینس کورٹ کے اسٹینڈز سے یہاں ان ستاروں کی ایک جھلک دکھاتے ہیں۔ دیکھتے جائیے اور لطف اٹھائیے۔
یہاں آپ بالی ووڈ جوڑے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کو 2024 ومبلڈن چیمپئن شپ سے لطف اندوز ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے فرانسیسی بزنس مین François-Henri Pinault کے ہمراہ میچ کے سنسنی خیز لمحات کا لطف لینے کا انتخاب کیا۔
اداکارہ میشا بارٹن کو 2024 ومبلڈن چیمپئن شپ میں پن اسٹریپ بلیزر میں دیکھا گیا۔
اداکارہ اسلا فشر کے جلوے ایوین سوٹ میں سفید رنگ کے پیچ کے ساتھ نیوی بلیو لباس میں دیکھے گئے۔
برطانوی شہزادی بیٹریس آف یارک اٹلی اور روس کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کے رائل بکس میں موجود تھیں۔
فرانس کے الیگزینڈر مولر اور روس کے ڈینیل میدویدیف کے درمیان دوسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران سابق ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کو بھی رائل بکس میں دیکھا گیا۔
ٹی وی شخصیت بیئر گرلز اور ان کی اہلیہ شارا گرلز بھی رائل بکس سے میچ کا لطف لیتے دیکھے گئے۔
انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم مینز سنگلز ٹینس میچ میں سینٹر کورٹ میں نظر آئے۔