دیکھئے فلسطینی جانباز کیسے اسرائیلی ٹینکوں کے پرخچے اڑا رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ اسرائیلی فوج کیلئے ایسی دلدل بنتی جارہی ہے، جو ہر اٹھتے قدم کو اپنے اندر کھینچ لیتی ہے، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے تازہ کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کر دی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی جانباز میدان جنگ میں اسرائیل کو کس قدر ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

القسام بریگیڈز کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ویڈیوز میں غزہ کے مختلف محاذوں میں اسرائیلی فوج کیخلاف چھاپا مار کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران فلسطینی جانباز نہایت قریب سے اینٹی ٹینک میزائلوں سے اسرائیل کے مایہ ناز ٹینک مرکاوا کا کامیاب نشانہ لے رہے ہیں۔

قریب سے کی گئی کارروائیوں میں قسام کے اپنے بنائے گئے اینٹی ٹینک الیاسین میزائل سے کئی مرکاوا ٹینکوں کو اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کارروائیوں میں غزہ کے مختلف محاذوں پر متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کے مایہ ناز مرکاوا ٹینک ایک جگہ کھڑا ہے۔ جس کے ساتھ ہی تقریبا دس کے قریب صہیونی فوجی شاید سستانے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں، اسی دوران ایک مجاہد کندھوں پر اینٹی ٹینک میزائل اٹھائے ٹینک کا نشانہ لیتا ہے اور اگلے ہی لمحے ٹینک تمام صہیونی فوجیوں سمیت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

ویڈیو میں ایک موقع پر فلسطینی مجاہدین کی کارروائی کے بعد اسرائیل فوج کو میدان چھوڑ کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ القسام بریگیڈز کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ کارروائیوں کی ان ویڈیوز کو معروف عرب ٹی وی الجزیرہ پر بھی نشر کیا گیا ہے۔

Related Posts