اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سکیورٹی داؤ پر لگانے پر ایس ایس یو (اسپیشل سکیورٹی یونٹ) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ان کی سکیورٹی داؤ پر لگائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

وزارتِ خارجہ کا چیف سیکریٹری سندھ کو تحریر کیے گئے مراسلے میں کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے سکیورٹی یونٹ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنا لیا۔ ایس ایس یو کے افسران زبردستی ان کے کمرے میں گھس گئے تھے۔

ایس ایس یو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کا مراسلے میں مزید کہنا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے افسران نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے اپنی تصاویر کھنچوائیں جس سے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل کی تھی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔ 

Related Posts