عمران خان کی توہینِ عدالت کیس میں پیشی، سکیورٹی کے سخت انتظامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری
خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہینِ عدالت کیس میں ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم خاتون جج کو دھمکی دینے کا بیان واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے توہینِ عدالت شوکاز نوٹس کے جواب میں عدالت کو اپنا بیان واپس لینے کی پیشکش کی تاہم توہینِ عدالت پر معافی مانگنے سے انکاری ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقعے پر سکیورٹی آرڈر جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سنگدل ماں نے چار بچے دریا میں پھینک دیے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقعے پر 3 ایس پی، 9 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ کے گرد 1 ہزار چھوٹے رینک کے افسران اور اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سکیورٹی آرڈر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سکیورٹی ڈویژن کی ہے۔ روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اور اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔ ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی ایس ایس پی آپریشنز کی ہے۔

سکیورٹی آرڈر کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات کسی بھی اہلکار کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں۔ وائرلیس کا استعمال بھی ڈیوٹی کیلئے ہوگا۔ 500 شارٹ رینج اور 500 لانگ رینج آنسو گیس شیلز اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ عدالتی احاطے میں کاز لسٹ والے وکلاء ہی داخل ہوسکتے ہیں جن کی تلاشی لی جائے گی۔ 

Related Posts