سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران آج پشاور سے اسلام آباد آئیں گے۔ متوقع آمد کے پیشِ نظر بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹیم کی جانب سے چیئرمین تحریکِ انصاف کی واپسی کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ہمیں بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ بھی مہیا نہیں کی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کیلئے چوکس ہیں۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس پر عمران خان اور ان کی ٹیم کی طرف سے تعاون کی امید ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ وزیرِداخلہ نے چیلنج کیا تھا کہ عمران خان اسلام آباد داخل ہو کر دکھائیں۔