اسلام آباد، زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ، سیکورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی
دوستوں نے اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش نہر میں پھینک دی

اسلام آباد:تھانہ بنی گالہ کے علاقے ملوٹ میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر رات گئے فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 22 اپریل 2021ء کو پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں پارک ویو سوسائٹی ملک طاہر گروپ کا گارڈ 32 سالہ تنویر نامی نوجوان فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول گارڈ مائیکرو سیکیورٹی کمپنی کی طرف سے یہاں تعینات تھا۔جس کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جاتا ہے۔ وقوعہ سے قبل بھی مسلح افراد نے سوسائٹی آفس آکر دھمکیاں دیں،جس پر سوسائٹی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس موقع پر آئی تو مسلح افراد فرار ہوگئے۔

پولیس مسلح افراد کو پکڑنے کے بجائے سوسائٹی کا چکر لگا کر لوٹ گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد مسلح افراد دوبارہ نمودار ہوگئے اور سوسائٹی آفس میں گھس گئے۔اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر تنویر نامی گارڈ دم توڑ گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے یہاں حالات شدید کشیدہ تھے اور پولیس تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ تھی۔ قبل ازیں بھی یہاں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

اس کیس میں پارک ویو سوسائٹی کے مالک حکومتی جماعت کے سینئر رہنما علیم خان سمیت دیگر کے خلاف قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Posts