سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں 2 آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں 2 آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں 2 آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر 2 آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے، آپریشنز کے دوران 3 لیڈروں سمیت 8 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل واوڈا کی خالی نشست پر مفتاح اسماعیل ن لیگ کے امیدوار نامزد

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں عبدالانیر عرف عادل، جنید عرف جامد، خالق عرف ریحان شامل ہیں، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد علاقے سے نئے دہشت گرد بھرتی کرتے تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔

Related Posts