ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاحوں کی وین دریائے نیلم میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts