پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کامیاب آپریشن کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا جہاں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشحالی گروپ نامی سے ہے جو میر علی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں ملوث رہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
گزشتہ ماہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشت گرد وسیم زکریا 5ساتھیوں سمیت ہلاک