آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشگرد ہلاک

آواران میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آواران میں سکیورٹی فورسز نے کھوڑو کے علاقے میں کارروائی کی۔ شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شامل ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

ظفر وال سیکٹر، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بہادری سے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں اور قربانیاں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

Related Posts