سیکورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن ،7 دہشت گردہلاک ،2 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army Troops arrived in Karachi to help the NDMA

راولپنڈی:  سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیاجبکہ سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کیساتھ لڑائی میں شہادت پانے والے 31 سالہ سپاہی محمد ساجد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت اور مقابلے میں فورسز نے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسزکارا کے گرفتار ملزمان کی اطلاع پر کراچی یونیورسٹی کے دفتر پر چھاپہ

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں  کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بادور تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔

Related Posts