شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں اہم دہشتگرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈروسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوسیم سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگردوسیم زکریاعلاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کاماسٹرمائنڈتھا۔جو آج اپنے انجام کو پہنچ گیا۔