شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دتہ خیل اور زوئیدہ کے علاقوں خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل ہے۔ عبدالآدم سیکورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔جسے ہلاک کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز (ہفتے کے دن) بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔ یہ آپریشن بویا اور دوسالی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔

مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل تھے، جنہیں اُن کے انجام تک پہنچا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کیلئے نیا پرومو جاری کردیا

Related Posts